۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
Shia Muslim app

حوزہ/ شیعہ مسلم ایپ کے معزز صارفین کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ اس ایپ کے نئے ورژن میں ریڈیو پوڈ کاسٹ اور آن لائن استخارہ سمیت نئے فیچرز بھی شامل کر دئے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ مسلم ایپ کے معزز صارفین کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس ایپ کے نئے ورژن میں ریڈیو پوڈ کاسٹ اور آن لائن استخارہ سمیت نئے فیچرز بھی شامل کر دئے گئے ہیں۔

شیعہ مسلم ایپ کے نئے ورژن میں ریڈیو پوڈ کاسٹ اور آن لائن استخارہ سمیت مزید فیچرز کا اضافہ

شیعہ مسلم ایپ کی پوڈکاسٹ سروسز میں نوحہ ومنقبت، لیکچرز، نظم و نشید اور تلاوت قرآن وغیرہ شامل ہیں، جن کا مقصد تمام صارفین کی حسن سماعت میں مزید رس گھولنا اور ان کی معنوی اور روحانی ضروریات کو پورا کرنا ہے، اب شیعہ مسلم ایپ کے تمام صارفین آسانی سے ان وسیع مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اضافہ شدہ سروسز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

شیعہ مسلم ایپ کے نئے ورژن میں ریڈیو پوڈ کاسٹ اور آن لائن استخارہ سمیت مزید فیچرز کا اضافہ

اس کے علاوہ شیعوں کے لیے ان کی زندگی کے اہم فیصلوں میں عظٰیم کردار نبھانے والی چیز ’’استخارہ‘‘ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے، شیعہ مسلم ایپ نے استخارہ کا بھی ایک سیکشن کا اضافہ کیا ہے، اس کے ذریعہ قم المقدسہ اور دنیا بھر میں موجود علمائے کرام سے آن لائن استخارہ دکھایا جا سکتا ہے تا کہ صارفین ضرورت کے وقت بالکل مطمئن ہو کر اس سروس سے استفادہ کر سکیں۔

شیعہ مسلم ایپ کے نئے ورژن میں ریڈیو پوڈ کاسٹ اور آن لائن استخارہ سمیت مزید فیچرز کا اضافہ

واضح رہے کہ شیعہ مسلم ایپ کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ شیعیان حیدر کرارؑ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کیا جا سکے، اس ایپ میں اضافہ ہونی والی چیزیں صارفین کو بہتر تجربے کا احساس دلائیں گی۔

شیعہ مسلم ایپ کے نئے ورژن میں ریڈیو پوڈ کاسٹ اور آن لائن استخارہ سمیت مزید فیچرز کا اضافہ

براہِ کرم ! نئے بیٹا ورژن کو استعمال کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.shiamuslimproject.main&hl=en&gl=US

شیعہ مسلم ایپ کے نئے ورژن میں ریڈیو پوڈ کاسٹ اور آن لائن استخارہ سمیت مزید فیچرز کا اضافہ

نوٹ: پلے اسٹور پر جانے کے بعد بیٹا ورژن کو Join کریں اور تقریباً 30 منٹ صبر کریں۔

شیعہ مسلم ایپ کے نئے ورژن میں ریڈیو پوڈ کاسٹ اور آن لائن استخارہ سمیت مزید فیچرز کا اضافہ

ایپ کا نیا باضابطہ ورژن چند دنوں میں اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ براہ مہربانی، اپنی قیمتی آراء سے بھی ضرور نوازیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید مقصود حسین جعفری IN 23:07 - 2024/03/14
    0 0
    حوزہ نیوز دینی مزہبی ثقافتی امور جو کہ اہم اور مفید ہیں حوزہ نیوز باحسن کام کو انجام دے رہا ہےاللہ تمام شرکاء حوزہ نیوز کی توفیقات صالحہ میں زد فزد اور تمام کو صحت و سلامتی سے حفظ وامان میں رکھے ۔